تعلیم ،صحت ،پانی ، بجلی ،گیس اوردیگرسہولیات سے محروم علاقوں کوسہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،آصف خان

اتوار 5 مئی 2024 19:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 مئی2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات کنوینئرضلع شرقی آصف خان نے کہاہے کہ تعلیم ،صحت ، پینے کے صاف پانی ، بجلی ،گیس اوردیگرسہولیات سے محروم علاقوں کوسہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے،بلاول بھٹو کے ویژن کے تحت یوسی سطح پرمسائل حل کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہارانہوں نے این اے 235میں پی سی ایس آئی آر،گوالیارسوسائٹی کوپانی کی فراہمی پر ناصرمشوانی کی رہائشگاہ پرتقریب سے خطاب میں کیا۔

انہوں نے کہاکہ پانی بجلی اورگیس کی فراہمی سمیت شہریوں کو دیگربنیادی سہولیات کی فراہمی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ،عوام کوسہولتوں کی بہتری کیلئے ہر ممکن وسائل بروئے کارلائیں گے۔انہوں نے کہاکہ ہم اپنے قائد بلاول بھٹو کے عوام سے کیے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے وعدہ پر کاربند ہیں اورعوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت میسرکریں گے۔انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت نے کراچی میں پانی، ڈرین، انفراسٹرکچر اور ٹرانسپورٹ کے معاملات پر توجہ دی ہے ۔