بدامنی اور لاقانونیت کے خلاف جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر کا پنوعاقل میں 22گھنٹے سے احتجاجی دھرنے کا سلسلہ جاری

منگل 7 مئی 2024 21:34

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 مئی2024ء) جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر کے ترجمان قاری لیاقت علی مغل کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق بدامنی اور لاقانونیت کے خلاف جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر کا پنوعاقل میں 22گھنٹے سے احتجاجی دھرنے کا سلسلہ جاری ہے احتجاجی دھرنے کی قیادت جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر کے امیر حضرت مولانا محمد صالح انڈھڑکررہے ہیں جبکہ ضلعی سیکریٹری حافظ عبدالحمید مہر،مولا علی اکبر عباسی، سردار میر مبین خان بلو سمیت دیگر علماء کرام و عہدے داروں سمیت کارکنان شامل ہیں ، اس موقع پر جمعیت علماء اسلام ضلع سکھر کے امیر حضرت مولانا محمد صالح انڈھڑ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کی وڈیرہ شاہی کے ایماء پر سندھ پولیس کی جانب سے جمعیت علماء اسلام کے کارکنوں پرمن گھڑت مقدمات داخل کیے جارہے ہیں سکھر ریجن میں بدامنی کے خلاف پنوعاقل سٹی تھانے پر جے یوآئی کے ہزاروں کارکنان احتجاجی دھرنا جاری ہے لیکن افسوس ابتک کسی بھی بالا افسران کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے ،ایسا لگتا ہے کہ سندھ پولیس بدامنی کو روکنے کے بجائے اسے فروغ دے رہی ہے، جمعیت کے پاس واضح ثبوت موجود ہیں پولیس جرائم پیشہ عناصر کی سرپرستی کررہی ہے انہوں نے کہا کہ اگر ہمارے جائز مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو احتجاج کا دائرہ وسیع کردیا جائیگا اور دما دم مست قلندر ہوگا جس کی تمام تر ذمہ داری سندھ حکومت اور متعلقہ اداروں پر عائد ہو گی ۔