مقبوضہ کشمیر ، این آئی اے نے ایک اور کشمیری نوجوان کی املاک ضبط کر لی

بدھ 8 مئی 2024 21:10

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2024ء) غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت کے بدنام زمانہ تحقیقاتی ادارے این آئی اے نے ضلع اسلام آباد میں غیر قانونی طورپر نظربند کشمیری نوجوان کی چھ جائیدادیں ضبط کر لی ہیں ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق این آئی اے نے قاضی گنڈ پلوامہ کے رہائشی کشمیری نوجوان آصف احمد ملک جسے بھارتی پولیس نے31جنوری 2020کو ایک جھوٹے مقدے میں گرفتار کیاتھا،کی چھ مختلف مقامات پرجائیدادیں ضبط کی ہیں۔

این آئی اے کی خصوصی عدالت کے حکم پر قاضی گنڈ ، کاکہ پورہ اورپلوامہ میں واقع کشمیری نوجوان کی چھ جائیدادیں اور ایک کنال نو مرلے پر مشتمل اراضی غیر قانونی قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قانون کے تحت ضبط کر گئی ہیں۔ واضح رہے کہ کشمیری نوجوان آصف ملک پہلے ہی ایک جھوٹے مقدمے میں قید ہے ۔ اسے بھارتی پولیس نے31جنوری 2020کو گرفتار کیاتھا۔