گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد کی سالانہ سرمایہ کاری اجلاس میں شرکت، معاشی استحکام اور سرمایہ کاری کاوشوں کو اجاگر کیا

بدھ 8 مئی 2024 22:40

ابوظہبی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 مئی2024ء) گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمد نے بدھ کو یہاں سالانہ سرمایہ کاری اجلاس 2024 میں مختلف ممالک کے مرکزی بینکوں کے گورنرز اور اسٹاک ایکسچینج مارکیٹوں کے صدور کے گول میز پینل مباحثے میں شرکت کی ۔

(جاری ہے)

ابوظہبی میں پاکستانی سفارت خانے کے بیان کے مطابق گورنر اسٹیٹ بینک نے میکرو اکنامک چیلنجز سے کامیابی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے نقطہ نظر پر روشنی ڈالی اور پاکستان کی معیشت کے استحکام اور سرمایہ کاروں کے اعتماد میں اضافہ کے لیے کی جانے والی کوششوں کو بھی اجاگر کیا۔