بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے امتحانات کی شفافیت اورسیکیورٹی یقینی بنانے کے لئے ایس پی انویسٹیگیشن ،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے امتحانی مراکز کے دورے

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعرات 9 مئی 2024 13:43

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 مئی2024ء) وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف ،انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کے ویژن اور ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے امتحانات کی شفافیت اورسیکیورٹی یقینی بنانے کے لئے ایس پی انویسٹیگیشن ،ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کے امتحانی مراکز کے دورے، پولیس افسران نے تمام طلبہ وطالبات کو اس موقع پر محنت اور لگن کے ساتھ امتحانات میں کامیابی حاصل کرنے کی تلقین کی۔

(جاری ہے)

ایس پی انویسٹیگیشن اور ایس ڈی پی اوز کی امتحانی عملہ سے ملاقات ،امتحانات کے انعقاد کے مختلف مراحل کا جائزہ، سپرینٹنڈنٹس امتحانات کو محکمہ پولیس کے ہر طرح سے تعاون کی یقین دہانی، نوجوان نسل پاکستانی قوم کامستقبل اور ہمارا اثاثہ ہیں،محنت ،ایمانداری اور مسلسل لگن سے ہی حقیقی کامیابی کا حصول ممکن ہے، ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ