لورالائی شہر پیشہ ور گدا گر مکمل محاصرے میں لوگوں کے تنگ کر نے میں مصروف عمل ہیں

جمعرات 9 مئی 2024 20:55

لورالائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2024ء) پنجاب،سندھ اور دیگر علاقوں سے پیشہ ور گدا گر گرمیوں کی چھٹیاں گذارنے ڈویژنل ہیڈ کوارٹر لورالائی پہنچ چکے ہیں موسم بھی انجوائے کرتے ہیںاور روزانہ کی بنیاد پر درجنوں پیشہ ور گدا گر خواتین اور مرد خیرات کے بہانے سفید پوش لوگوں کو تنگ کر کے خیرات وصول کرتے ہیں اور عوام کا جینا حرام کر رکھا ہے ان پیشہ ور گدا گروں کی وجہ سے چوری چکاریوں میں بھی اٖضافہ ہوتا جا رہا ہے پیشہ ور گداگروں کی روک تھا م کی ذمہ دارہ محکمہ سوشل ویلفیئر کے ذمے ہے لیکن لورالائی محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے آج دن تک کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی ہے اور تنخواہوں تک محدود ہیں جو کہ محکمہ ہذا پر ایک سوالیہ نشان ہے اگر ہر محکمہ والے اپنی اپنی ذمہ داریوں کا احساس کریں تو پاکستان کو ترقی کرنے سے کوئی نہیں روک سکتا ہے کیونکہ ہم سب اپنی اپنی ذمہ داریوں سے غافل ہیں لورالائی کے عوامی سماجی حلقوں نے احکام بالا سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پاپولیش کو فوری طور پر پیشہ ور گداگروں کے خلاف کاروائیاں کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ شہریوں کا سکون برباد نہ ہو۔