ز*کوئی محب وطن شہری شہدائ کی یادگاروں پر حملینہیں کر سکتا، ارباب عالمگیر

جمعرات 9 مئی 2024 21:10

س* اسلام ا?باد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 مئی2024ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات و سابق وفاقی وزیر عاصمہ ارباب عالمگیر نے کہا ہے کہ کوئی محب وطن شہری شہدائ کی یادگاروں پر حملینہیں کر سکتا، نو مئی ملکی تاریخ کا سیاہ دن ہیاور اس روز ہونے والے واقعات ملک میں انتشار پھیلانے کی سازش تھی،کسی بھی سیاسی جماعت کوپاکستان کی ریڈ لائن کراس کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، یہ برداشت نہیں کر سکتے کہ کوئی دہشتگرد ٹولہ حکومت میں ا?ئے، نو مئی کے واقعات میں ملوث تمام لوگوں کو جیل میں ہونا چاہیئے، پوری پاکستانی قوم اپنی مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے، عدلیہ سے درخواست ہے کہ ان واقعات میں ملوث افراد کو نشان عبرت بنایا جائے تاکہ ا?ئندہ کسی کو بھی دوبارہ اس طرح کی جرا?ت نہ ہو سکے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار نیشنل پریس کلب اسلام ا?باد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا،عاصمہ ارباب عالمگیرکا مزید کہنا تھا کہ نو مئی کے واقعات یہودی ایجنٹ کی طرف سے عوام اور فوج کوا?پس میں لڑانے کی سازش تھی،09 مئی کو ہونے والے واقعات کی بھرپور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، اپنے مذموم مقاصد کیلئے ہمارے نوجوانوں کیذہین سازی کی گئی، ریاست مدینہ کا نام لیکر ہماری ریڈ لائن پاکستان کو کراس کرنے کی کوشش کی گئی، ایک سال ہوگیا ہے ابھی تک نو مئی کے ملزمان کو سزا نہیں دی جا سکی، عدلیہ کو اپنا کردار ادا کرتے ہوئے اس فتنے کو انجام تک پہنچانا چاہیئے، پیپلز پارٹی جمہوری رویوں پر یقین رکھتے ہے، پیپلز پارٹی کے بانی چیئرمین ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کے باوجود پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے خود کو ا?گ لگالی جبکہ شہید بینظیر کے شہادت پر بھی ملک میں انتشار پھیلانے اور اہم تنصیبات پر حملے کرنے کے بجائے صدر ا?صف علی زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا، 9 مئی کو ہونے والے واقعات ہم نے پہلے کھبی نہیں دیکھے، پاکستان کی عوام نے بہت مشکلات اٹھائی ہے، ایک مفاد پرست سیاستدان نے اپنی کرسی سے ہٹ جانے پر عوام کو ورغلایا اور فوجی تنصیبات پر حملہ کیا ، کے پی کے میں ہم نے دہشتگردوں کے حملے دیکھے لیکن کھبی کسی نے کور کمانڈر ہاوس یا جی ایچ کیو پر حملہ نہیں کیا، 09 مئی غداری کا سب سے بڑا کیس تھا لیکن اس پارٹی کو پھر بھی الیکشن لڑنے دیا گیا، 09 مئی میں ملوث کسی پارٹی کے کارکنان نہیں تھیا نکو کہا ں سے بلایا گیا اس حوالے سے تحقیات کی ضرورت ہے، پاکستان کی سالمیت کو برباد کرنے کیلئے ایک ٹولے کو تیار کیا گیا،یہ پاکستان میں ایسا ماحول پیدا کرنے چاہتے تھیکہ ملکی سالمیت خطرے میں پڑ جائے،انہوں نے ا?ئی ایم ایف کو ایک خط لکھا کہ انکو فنڈز نہ ڈو تاکہ پاکستان تباہ ہوجائے، پاکستان کی عدلیہ سے مطالبہ ہے کہ اس کیس کو ٹیک اپ کیا جائیاور نو مئی کے واقعات میں ملوث تمام ملزمان کو عبرتناک سزائیں دی جائیں تاکہ ا?ئندہ کسی کو بھی اس طرح کی دوبارہ جرا?ت نہ ہو سکے۔