Live Updates

ملک کو سیاہ دور سے نکال کر ترقی کی جانب لے جا رہے ہیں‘ ملک افضل کھوکھر

مسلم لیگ (ن) پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائے گی ،جلد ہی عوام کی محرومیوں کا ازالہ کریگی

جمعہ 10 مئی 2024 13:33

رائے ونڈ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2024ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی ملک افضل کھوکھر نے کہا ہے کہ نواز شریف ، شہباز شریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز کی قیادت میں ملک کو سیاہ دور سے نکال کر ترقی کی جانب لے جا رہے ہیں،مسلم لیگ (ن) ہی پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنائے گی اور جلد ہی عوام کی محرومیوں کا ازالہ کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ روز مرہ کی چیزیں سستی کرنے سے عوام کو بہترین ریلیف دیا جا رہا ہے اور سعودی عرب سے کاروباری معاملات ہونے پر ملک میں بہت جلد خوشحالی آئے گی ۔ملک افضل کھوکھر نے کہا کہ سستی روٹی سکیم سے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے عوام کے دل جیت لئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ 9مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ باب ہے جس کے ذمہ داروں کا تعین کرکے انہیں کیفر کردار تک پہنچائے بغیر آگے بڑھا نہیں جاسکتا ۔اداروں کے خلاف منظم تحریک چلانے والے ملک دشمن عناصر آج بھی آزادی اظہار رائے کے پیچھے چھپ کر ملکی سالمیت دا پر لگانے کی مسلسل کوششیں کررہے ہیں مگر ان کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہوگی کیونکہ سچائی ہمیشہ جھوٹ پر غالب آتی ہے ۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات