الیکشن کمیشن کی مخصوص نشستوں پر رد عمل سے متعلق جھوٹی خبروں کی تردید

ہفتہ 11 مئی 2024 01:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2024ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے ان میڈیا رپورٹس کو مسترد کر تے ہوئے انہیں غلط اور بے بنیاد قرار دیا گیا ہے جن میں پنجاب اسمبلی کے سپیکر کی جانب سے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر ردعمل کا اظہار کیا گیا ، ای سی پی کے ترجمان نے بتایا کہ کمیشن نے پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستوں کے اسپیکر کے حوالے سے فیصلے پر کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا اور نہ ہی اس معاملے پر اپنی قانونی ٹیم کو کوئی ہدایت کی ہے۔