مقبوضہ کشمیر، لائبریری میں آتشزدگی،لاکھ کے لگ بھگ کتابیںخاکستر

ہفتہ 11 مئی 2024 15:42

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع اسلام آباد میں ایک لائبریری میں آتشزدگی کے باعث تقریباً ایک لاکھ کتابیں جل کر راکھ ہو گئیں۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کئی دہائیاں پرانی اسلامک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ لائبریری خاکستر ہوجانے کی وجہ سے علاقے کے لوگ سخت رنج وغم کا شکار ہیں۔

(جاری ہے)

اس کی تباہی سے مقامی تاریخ اور ادب کو شدید دھچکا لگا ہے ۔نامور مبلغ اور پرنسپل اسلامک ریسرچ انسٹی مولانا ارشاد حیدری عطاری نے ایک میڈیا انٹرویو میں کہا کہ نایاب کتب ضائع ہونے سے معاشرے میں ایک خلا پیدا ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ لائبریری میں ایک لاکھ کے قریب کتابیں تھیں لیکن وہ ایک صفحہ بھی محفوظ نہیں کر سکے اور تمام کتابیں خاکستر ہو گئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سینکڑوں کتابیں ایسی تھیں جو صرف اس لائبریری میں دستیاب تھیں اور ہم ان کتابوں کو ہمیشہ کے لیے کھو چکے ہیں۔

متعلقہ عنوان :