ا* سردار سلیم حیدر بہترین گورنر پنجاب ثابت ہونگے،ملک خدا بخش کھنڈہ

ٴْ تاجروں اورصنعتکاروں کے بہتر روابط سے صوبے میں تجارتی و صنعتی سرگرمیوں میں تیزی آئے گی

ہفتہ 11 مئی 2024 18:55

ڈ*کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2024ء) وفاقی چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری (ایف پی سی سی آئی) کی قائمہ کمیٹی برائے توانائی کے کنوینر اور پیٹرولیم اینڈ سی این جی انڈسٹری کے سینئر رہنما ملک خدا بخش کھنڈہ نے معروف سیاستدان اور سابق رکن قومی اسمبلی سردار سلیم حیدرخان کو گورنر پنجاب کا حلف اٹھانے پر مبارکباد دی ہے۔ گورنر پنجا ب سردار سلیم حیدر خان کے نام مبارکباد کے پیغام میں ملک خدا بخش جن کا تعلق بھی گاؤں کھنڈہ ضلع اٹک(حملہ) سے ہے، نے اہل علاقہ کی جانب سے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا کہ سردار سلیم حیدر خان کی بطور گورنر پنجاب تقرری سے نہ صرف صوبہ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہو گی بلکہ ہمیں توقع ہے کہ سردار سلیم حیدرخان کی بطور گورنر پنجاب تقرری سے صوبے میں تجارتی و صنعتی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے لیے تاجروں، صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کی جانب سے کافی امکانات پیدا ہوں گے۔

(جاری ہے)

ملک خدا بخش کھنڈہ نے امید ظاہر کی کہ بطور گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر ضلع اٹک کے پسماندہ علاقوں کی ترقی میں بھی گہری دلچسپی لیں گے۔ملک خدا بخش نے سردار سلیم حیدرکی خدمات پر بھی روشنی ڈالی اوربتایا کہ وہ ایم این اے 59 رہ چکے ہیں اور انہوں نے طویل عرصہ مثبت سیاست کی اور اپنے حلقے سمیت صوبے بھر میں وسیع اوربہترین خدمات انجام دیں۔#