Live Updates

ئ*غیر قانونی بھرتی کیس: پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد نہ ہو سکی

پیر 13 مئی 2024 20:25

*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 مئی2024ء) اینٹی کرپشن عدالت،پنجاب اسمبلی میں غیر قانونی بھرتیوں کے مقدمے میں پرویز الہٰی سمیت دیگر ملزمان کے خلاف فرد جرم عائد نہ ہو سکی، فرد جرم کی کارروائی کے لئے سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور محمد خان بھٹی عدالت پیش ہوئے تاہم 2 شریک ملزمان کے غیر حاضر تھے۔ جج ارشد حسین بھٹہ نے شریک ملزم امین و غیرہ کے پیش نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا، عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ملزم فرد جرم کی کارروائی لٹکانے کے لئے غیر حاضر ہے، 21 مئی کو ملزم امین کی میڈیکل رپورٹ پیش کی جائے۔

(جاری ہے)

چودھری پرویز الٰہی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا مذاکرات ہی موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ ہیں، عمران خان اپنی ذات کیلئے نہیں، ملک و قوم کیلئے مذاکرات پر رضامند ہوئے ہیں، صرف بااختیار مقتدر حلقوں سے مذاکرات ہی نتیجہ خیز ثابت ہو سکتے ہیں، بااختیار مقتدرحلقوں کو سابق صدر عارف علوی کی مذاکرات کی دعوت کا مثبت جواب دینا چاہئے، موجودہ حالات میں مذاکرات سے انکار ملک و قوم کے ساتھ خیرخواہی نہیں ہو گی، ن لیگ، پی ٹی آئی اور ایسٹیبلشمنٹ کے درمیان مذاکرات کو سبوتاژ کر رہی ہے، ن لیگ جانتی ہے پی ٹی آئی اور ایسٹیبلشمنٹ مذاکرات کے نتیجہ میں اسے پنجاب میں پی ٹی آئی کا چوری شدہ مینڈیٹ واپس کرنا پڑے گا، ن لیگ کو پی ٹی آئی ایسٹیبلشمنٹ مذاکرات میں اپنی سیاسی موت نظر آتی ہے ، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد ناجائز حکومت غیر قانونی سیٹوں اور اکثریت سے ہاتھ دھو بیٹھی ہے، پاک فوج سمیت آئینی اداروں کے خلاف سب سے زیادہ زہر اگلنے والی جماعت ن لیگ ہے، ن لیگی رہنما جھوٹے پراپیگنڈے کے ذریعے اداروں اور پی ٹی آئی میں تصادم سے باز رہیں، ہر بات میں زیرو ٹالرنس کے دعویداروں کی زیرو پرفارمنس سب کے سامنے ہے، عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی متحد ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات