ڑ*عون چوہدری کی کامیابی کیخلاف سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

منگل 14 مئی 2024 20:10

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 مئی2024ء) لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی نے این اے 128 لاہور سے استحکام پارٹی کے عون چوہدری کی کامیابی کیخلاف سلمان اکرم راجہ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے وکیل نے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض لگاتے ہوئے کہا کہ اسی نوعیت کی ان کی درخواست الیکشن ٹربیونل میں بھی زیرسماعت ہے، یہ درخواست قابل سماعت نہیں ہے۔ وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے کچھ ایسے فیصلے کئے جن سے متاثر ہوکر ٹربیونل شائد میرٹ پر فیصلہ نہ کر سکے، عدالت اس درخواست کو سنے اور میرٹ پر فیصلہ کرے۔