دبئی پراپرٹی لیکس: لوگوں کوبتانا پڑے گا کہ جن پیسوں سے جائیدادیں خریدیں وہ پیسہ کہاں سے کمایا؟ اگر وہ پیسہ پاکستان سے گیا ہے تو اس کے لیے کون سے ذرائع استعمال کیئے گئے؟. شبرزیدی
دبئی میں پاکستانیوں کی جائیدادوں کی مالیت 20 ارب ڈالر سے زیادہ ہے، جن پیسوں سے جائیدادیں خریدی گئیں وہ پیسے کہاں سے آئے؟ یہ واضح نہیں. سابق چیئرمین ایف بی آر
میاں محمد ندیم بدھ 15 مئی 2024 13:29
(جاری ہے)
سابق چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ دبئی حکام سے کہا تھا جن پاکستانیوں کے پاس اقامے ہیں ان کی فہرست دیں، میرے لسٹ مانگنے پر دبئی حکام شکایت لے کر عمران خان کے پاس پہنچ گئے. شبر زیدی نے بتایا کہ عمران خان نے کہا کل ہم ان سے ایک ارب ڈالر لے کر آئے ،ان سے پنگا نہ لو سابق چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ دبئی لیکس پہلا اوور ہے، 20 اوور کے میچ کے 19 اوور باقی ہیں. واضح رہے کہ گزشتہ روز پاناما لیکس کے کئی سال بعد عالمی راہنماﺅں، سیاستدانوں اور دیگر طاقتور افراد کی خفیہ دولت کی تفصیلات کے حوالے سے ”دبئی اَن لاکڈ“کے نام سے ایک اور لیک سامنے آئی تھی. تفصیلات تحقیقاتی صحافیوں کے بین الاقوامی کنسورشیم (آئی سی آئی جے) طرز کے ایک اور تحقیقاتی کنسورشیم آرگنائزڈ کرائم اینڈ کرپشن رپورٹنگ پروجیکٹ (او سی سی آر پی) نے ڈیٹا لیک کی شکل میں جاری کی تھیں. دبئی ان لاکڈ کی تفصیلات کے مطابق دنیا بھر کے چوٹی کے امیر افراد کی دبئی میں اربوں ڈالرز کی جائیدادیں موجود ہیں دبئی ڈیٹا لیکس میں 17 ہزار پاکستانی شہری دبئی میں رہائشی املاک کے مالکان کے طور پر ظاہر کیے گئے ہیں ڈیٹا میں پاکستانیوں کی جانب سے ریئل اسٹیٹ سیکٹر میں کل سرمایہ کاری کی مالیت ساڑھے 12 ارب ڈالر بتائی گئی ہے.
مزید اہم خبریں
-
ایرانی یورینیم ذخائر میں اضافے پر آئی اے ای او کو تشویش لاحق
-
دنیا افغانستان کے سیلاب زدہ بچوں کی مدد کریں، یونیسف کی اپیل
-
برطانیہ میں تارک وطن محنت کشوں کے حقوق کو لاحق خطرات پر تشویش
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا صحت کارڈ پر مفت علاج کی سہولت 10 لاکھ سے بڑھا کر 20 لاکھ روپے کرنے کا اعلان
-
سیاستدانوں کو سرخ لکیر کھینچنی پڑے گی کہ تیسری قوت کے ہاتھوں نہیں کھیلیں گے
-
وزیراعظم کو مکمل حق ہے کہ اگر مفادات کو ٹھیس پہنچ رہی ہو تو خاموش نہ بیٹھے
-
وزیر اعلٰی مریم نواز کا "ہمت کارڈ" منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ
-
تمام کیسز جھوٹے ہیں، کیسز کا سامنا کر کے سرخرو ہوں گا
-
قوم 2800 ارب روپے اس بجلی کے ادا کرے گی جو استعمال ہی نہیں کی گئی
-
آج سائفر کیس وڑ گیا
-
اچانک آندھی اور بارش نے گرمی کا زور توڑ دیا
-
ہمارا بجٹ آئی ایم ایف کے کہنے پر اور خارجہ پالیسی امریکہ کے کہنے پر بن رہی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.