کشمیری اگست 2019کے فیصلوں کی وجہ سے بی جے پی سے سخت ناراض ہیں، محبوبہ مفتی، فاروق عبداللہ

بدھ 15 مئی 2024 19:58

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ زیر قبضہ جموںوکشمیر میں پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ سری نگر لوک سبھا حلقے کے لوگوں نے بھارتیہ جنتاپارٹی ( بی جے پی)کے خلاف اپنے بھر پور غم وغصے کا اظہار کیا ہے۔ انہوںنے پیر کو ہونے والی پولنگ میں لوگوں نے بھر پور حصہ لیا اور 5اگست 2019کے مودی حکومت کے فیصلوں کے خلاف اپنا بھر پور رد عمل دیا۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیاسروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ذرائع ابلاغ کے نمائندں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوںنے پولنگ میں بھر پور شرکت کر کے بھارتی حکومت کو یہ واضح پیغام دیا کہ زمینوں ، مکانوں پر قبضے ، ملازمتوں سے لوگوں کی برطرفی جیسے نوا ٓبادیاتی اقدامات کشمیریوں کو ہرگز قابل قبول نہیں ہیں۔ انہوںنے کہا کہ بی جے پی نے اپنی شکست کے خوف سے مقبوضہ وادی میں اپنے امیدوار کھڑے نہیں کیے۔ادھر نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے ٹیٹوال اور تنگدھر کے علاقوں میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 5اگست 2019کے فیصلوں کی وجہ سے کشمیریوں بی جے پی سے سخت ناراض ہیں۔