ھ*خیبر لنڈی کوتل تخریب کاری کے غرض سے چیک پوسٹ کے قریب نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنادی گئی

بدھ 15 مئی 2024 22:40

،پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 مئی2024ء) خیبر لنڈی کوتل تخریب کاری کے غرض سے چیک پوسٹ کے قریب نصب آئی ای ڈی ناکارہ بنادی گئی، پولیس کے مطابق لنڈیکوتل تھانے کی حدود چاروازگئی چیک پوسٹ کی دیوار کے ساتھ مشکوک ڈبہ نصب کیا گیا تھا، پولیس فورس نے چیک پوسٹ خالی کر کے پوزیشن سنبھالی، بی ڈی یو سکواڈ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر بارودی مواد کو ناکارہ بنادیا، پولیس نے دہشتگردوں کی ایک اور بزدلانہ چال کو ناکام بنادیا، ڈی پی او کے مطابقبارودی مواد کی مقدار 8 کلوگرام تھی، بی ڈی یو سکواڈ خیبر نے انتہائی مہارت سے آئی ڈی کو ناکارہ بنادیا۔

متعلقہ عنوان :