کشمیریوں کی اپنی شناخت، حقو ق کی بحالی کے لئے ہر سطح پر کوششیں کرنا ہوں گی، محمد یوسف تاریگامی

جمعرات 16 مئی 2024 15:13

سری نگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر میں کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے سینئر رہنما محمد یوسف تاریگامی نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے مشترکہ طور پر جدوجہد کریں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق انہوں نے ضلع شوپیاں کے گائوں ریبن زین پورہ میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اپنی شناخت اور دیگر آئینی حقوق کی بحالی کے لیے ہر سطح پر کوششیں کرنا ہوں گی ۔

انہوں نے مقبوضہ علاقے میں نوجوانوں کی بلا جواز گرفتاریوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کالے قوانین پی ایس اے اور یو اے پی نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے۔ محمد یوسف تاریگامی نے کہا کہ مودی حکومت اپنے غیر قانونی زیرتسلط جموں و کشمیر کے آبی وسائل کا بھی استحصال کر رہی ہے، اس نے علاقے میں سیب کی صنعت بھی تباہ کر دی ہے۔