ایس ایس پی کیماڑی نے اسمگلنگ، گٹکا مافیا کی سرپرستی کرنے پر2 اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کردیا

جمعرات 16 مئی 2024 21:10

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) ایس ایس پی کیماڑی کیپٹن ریٹائرڈ فیضان علی نے اسمگلنگ اور گٹکا مافیا کی سرپرستی کرنے پر2 اہلکاروں کو نوکری سے برخاست کردیا۔ جمعرات کے روز اپنے دفتر میں ہفتہ واری اردلی روم کے دوران انکوائریز، شوکاز نوٹسز، چھٹیوں و ٹرانسفر، پوسٹنگ کی درخواستوں پر احکامات جاری کئے۔

(جاری ہے)

اردلی روم میں47 پولیس افسران و اہلکار پیش ہوئے جن میں سے 2اہلکاروں کو ڈسمس فرام سروس، 2 افسران کی سروس میں کٹوتی، 8 کے انکریمنٹ روکنے، دو کو سینشور اور ایک اہلکار کو وارننگ جاری کی گئی جبکہ 12 ا فسران و اہلکاروں کو ٹرانسفر اور 20کو چھٹیوں کے اجراء کے احکامات جاری کئے گئے۔

نوکری سے برخاست کئے گئے اہلکاروں میں کانسٹیبل سلمان اور کانسٹیبل رضوان شامل ہیں۔ جرائم میں ملوث یا اس کے سہولت کاروں کی کیماڑی پولیس میں کوئی گنجائش نہیں ہے ۔

متعلقہ عنوان :