20 مئی کو مظفرآباد اور آزاد کشمیر کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر پنشنرز تاریخ ساز احتجاج کریں گے

جمعہ 17 مئی 2024 17:49

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) آزادکشمیر پنشنرز ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اطلاعات مظفر حسین منہاس نے کہا ہے کہ 20مئی کو مظفرآباد اور آزادکشمیر کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر پنشنرز تاریخ ساز احتجاج کریں گے۔

(جاری ہے)

میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے حکومت پاکستان و آزادکشمیر سے مطالبہ کیا کہ آمدہ بجٹ میں پنشن میں اضافہ ، میڈیکل دوگنا کرنے کے علاوہ حکومت آزادکشمیر 20 فی صد اضافے کی بقایا 3ماہ کی ادائیگی اور صحت کارڈ دینے جیسے مطالبات کو فوری طور پر حل کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کیے جائیں ،پنشنرز بوجھ نہیں کرپشن زدہ مافیا/اشرافیہ ملک پر بوجھ ہیں۔