Live Updates

کپتان کے ایک دیدار سے سب کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں،حلیم عاد ل شیخ

ہمارے تمام قائدین رہنمائوں، کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے،صدر تحریک انصاف سندھ کی پریس کانفرنس

جمعہ 17 مئی 2024 22:54

سکھر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) پی ٹی آئی سندھ کے صدرحلیم عادل شیخ پی ٹی آئی رہنما عزیز ابڑو کی رہائش گاہ سکھر پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا میرے کپتان کے ایک دیدار سے سب کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، پوری قوم کا مطالبہ ہے عمران خان کو فوری رہا کیا جائے،عمران خان زبردستی جھوٹے کیسز میں بند کیا جائے،ہمارے تمام قائدین رہنمائوں، کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے، ہمارا چھینا گیا مینڈیٹ بھی واپس کیا جائے قوم برداشت نہیں کرے گی ملک کی اکانومی تباہ ہورہی ہے آئی ایم ایف کی رپورٹ آرہی ہیں مہنگائی میں اضافہ ہوگا ملک کو چلانے کے لئے صرف ایک ہی پارٹی ہے وہ ہے پی ٹی آئی۔

حلیم عادل شیخ نے کہا پنجاب کے کسان کو لوٹنے والا وائٹ کالر انوار الحق کاکڑ ہے،انوار الحق کاکڑ بڑا ڈاکو ثابت ہوا جس نے 100 ارب سے زیادہ گندم میں کرپشن کی، جنہوں 5 ہزار پانچ سو کے حساب سے باہر سے گندم خریدی، آج کسانوں کی گندم کوئی 25 سو فی من میں نہیں خرید رہا ہے گندم کا باردانہ بھی بیچا جارہا ہے سندھ کا آبادگار تباہ ہے باردانہ سیاسی لوگوں کو دیا جارہا ہے جس کی مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

حلیم عادل شیخ نے کہا عمران خان سے ملاقات کر کے آیا ہوں سندھ میں تنظیم سازی کے لئے پورے صوبے میں جارہے ہیں سندھ بھر میں بلاک کوڈ لیول تک تنیظیم سازی ہوگی، عمران خان کی رہائی کے بعد پورے سندھ کا دورہ کرائیں گے۔حلیم عادل شیخ نے کہا پیپلزپارٹی نے سندھ کے نظام کا منہ کالا کر دیا ہے عوامی بنیادی سہولیات سے محروم ہیانشا اللہ پی ٹی آئی پورے ملک کی طرح سندھ میں حکومت بنائے گی۔

حلیم عادل شیخ نے کہا اگر عمران خان کو رہا نہیں کیا جاتا تو پھر ہم پوری قوم کو باہر نکالیں گے ہم امید کرتے ہیں عدالتوں کے ذریعے ہمیں انصاف ملے گا۔حلیم عادل شیخ نے کہا پنو عاقل میں سات سالا محمد حسین آرائین کو ڈکیتی ذریعے اغوا کیا گیا ہے، اب بچوں کی بھی ڈکیتی کے ذریعے اٹھایا جارہا ہے،یہ معصوم بچے کی ڈکیتی پڑی ہے یہ ہے صوبہ سندھ کی ترقی ہے سندھ حکومت کے پندرہ سالا کارکردگی ہے کچے کے ڈاکو مضبوط ہوچکے ہیں یہ بچے کے ڈکیتی شہر کے اندر میں سے ہوئی ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کچے میں 14 ماہ میں 1900 سے زائد لوگ اغوا ہوئے ہیں صورتحال سامنے آئی ہے کہ الیکشن کے بعد اغوا کے واقعات میں تیزی آئی ہے حلیم عادل شیخ نے کہا کیا یہ کام سیاستدانوں کا ہے جو لوگ الیکشن کے اخراجات نکال رہے ہیں اور ڈاکوئوں کو چھوٹ دے دی گئی ہے، حلیم عادل شیخ نے کہا ڈاکوئوں کے سرپست اسمبلی اور سندھ کیبینٹ میں بیٹھے ہیں، گھوٹکی، گڈو بئراج، کشمور ، شکارپور گیا تھا 8 بجے کے بعد ٹریفک نہیں ہوتی علاقے بند ہو جاتے ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کرم پور سے آگے روڈ پر بند لگائے گئے ہیں تاکہ ڈاکوئوں کی فائرنگ سے بچ سکیں، پہلے بند بنانے پر کرپشن کر کے کروڑوں بنائے گئے ہونگے، بعد میں بند گرانے میں بھی کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی ہوگی۔ حلیم عادل شیخ نے کہا اس وقت علدیہ کے ججز مانیٹر ہورہے ہیں پہلے 6 ججز نے شو مچایا پھر جسٹس نے بھی بیان دے دیا کہ عدلیہ میں مداخلت ہورہی ہے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا ملک آج خطرے میں ہے، نہ ہم آزاد ہیں نہ عدلیہ آزاد ہیں صرف چور، ڈاکو آزاد ہیں، ہمیں عدلیہ کو آزاد کرانا ہے عدلیہ آزاد ہوگی تو ہم بھی آزاد ہونگے۔سندھ میں فیکٹری لگے کاروبار ہو سب سے پہلے نوکری کا حق سندھ کے عوام کا ہے، سرکاری نوکریاں بھی رشوت کے بغیر نہیں ملتی، سندھ میں عوام کو بنیادی سہولیات میسر ہوتی تو لوگ یوں ہتھیار نہ اٹھاتے،کچے کے ڈاکوئوں کے بھی زمہ دار ہے یہ سسٹم کے لوگ ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں حلیم عادل شیخ نے کہا پی ٹی آئی میں کوئی بھی گروپ بندی نہیں ہے، ہم ہر ورکر کے گھر جارہے ہیں تنظیم کو بلاک کوڈ لیول تک کے جائیں گے سندھ تبدیلی مانگ رہا ہے عوام زرداری مافیا سے بے زار ہوکر پی ٹی آئی کی طرف دیکھ رہی ہے حلیم عادل شیخ نے کہا ہم ایک جھنڈہ لیکر احتجاج کرتے ہیں پوری پولیس ہمارے پیچے لگا دی جاتی ہے،9 مئی ہر ہمارے لوگوں کو بلا جواز گرفتار کیا گیا پولیس کو ڈاکو نظر نہیں آتے۔ کیا جان محمد مہر صحافی کے قاتل پکڑے گئے ہیں صرف پولیس پی ٹی آئی کے لوگوں کو پکڑنے میں لگی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات