برازیل ، شدید بارشوں اور سیلاب سے اموات کی تعداد بڑھ کر 154 ہو گئی

ہفتہ 18 مئی 2024 09:40

ساؤ پاؤلو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2024ء) برازیل کی جنوبی ریاست ریو گرانڈے ڈو سول میں شدید بارشوں اور سیلاب سے اموات کی تعداد بڑھ کر 154 ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

شنہوا کے مطابق سول ڈیفنس ایجنسی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ریو گرانڈے ڈو سول کی 461میونسپلٹیز میں تقریبا2.3 ملین افراد متاثر ہوئے ہیں جبکہ 6 لاکھ 20 ہزار افراد کو محفوظ پناہ گاہوں میں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ بیان میں کہا گیا کہ ایمرجنسی کے 19 دنوں میں 82ہزار سے زائدافراد اور 12ہزار 100 جانوروں کو بچایا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :