سعودی عرب ، ونڈ پروجیکٹس کا بجلی کی پیداوار کی لاگت کم کرنے میں نیا ریکارڈ

بدھ 22 مئی 2024 16:22

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2024ء) سعودی عرب نے الغاط اور وعد الشمالکے ونڈ پروجیکٹس نے عالمی سطح پر بجلی کی پیداور کی لاگت کم کرنے میں نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی وزیر توانائی شہزادہ عبدالعزیز بن سلمان نے بتایا الغاط پروجیکٹ سے حاصل ہونے والی بجلی کی لاگت 1.5655 امریکی سینٹ کلوواٹ فی گھنٹہ یعنی 5.87094 ہلالہ کلوواٹ فی گھنٹہ ہے۔

(جاری ہے)

وعد الشمال پروجیکٹ عالمی سطح پر ریکارڈ قائم کیا جس سے پیدا ہونے والی بجلی کی لاگت 1.70187 سینٹ کلوواٹ فی گھنٹہ یعنی 6.38201 ھلالہ کلوواٹ فی گھنٹہ ہے۔وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ دونوں منصوبوں سے پیدا ہونے والی بجلی ایک برس کیلیے 2 لاکھ 57 ہزار ہاوسنگ یونٹس کیلیے کافی ہو گی جو اس بات کی دلیل ہے دونوں ونڈ انرجی پروجیکٹس کامیاب ہیں۔سعودی کمپنی برائے توانائی اور جاپانی کمپنی ماروبینی نے ایک معاہدے کے تحت الغاط ونڈ انرجی پروجیکٹ سے توانائی کی خریداری کے دو معاہدوں پردستخط کیے ہیں جن میں الغاط پروجیکٹ 600 میگا واٹ جبکہ وعد الشمال منصوبہ 500 میگا واٹ کا ہے۔