باغ، وزیر حکومت فیصل ممتاز راٹھور،ممبر کشمیر کونسل خواجہ طارق سعید کے دورہ حویلی کے موقع پر فقید المثال استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں

بدھ 22 مئی 2024 23:13

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 مئی2024ء) وزیر حکومت فیصل ممتاز راٹھور،ممبر کشمیر کونسل خواجہ طارق سعید کے 04 روزہ مصروف ترین دورہ حویلی کے موقع پر فقید المثال استقبال کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ پیپلزپارٹی کے سینئر عہدیداران ، کارکنان پی ایس ایف اور پی وائی او اور سینکڑوں کی تعداد میں عوام معمود گلی کے مقام پر اپنے قائدین کا والہانہ استقبال کرینگے۔

(جاری ہے)

وزیر حکومت فیصل ممتاز راٹھور کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق وزیر حکومت فیصل ممتاز راٹھور اور ممبر کشمیر کونسل خواجہ طارق سعید باغ 23 مئی صبح ساڑے نو بجے محمودگلی کے مقام پر فقید المثال (استحکام پاکستان) استقبالیہ ریلی کے ھمراہ گگڈار مرکز میں عوام علاقہ و شرکاء ریلی سے خطاب کریں گے۔ دورہ کے دوران وہ اپنے حلقہ انتخاب میں دیگر ترقیاتی منصوبہ جات کا سنگ بنیاد رکھیں گے ،ضلعی افسران کے ساتھ میٹنگ اور عوامی وفود سے ملاتیں بھی کرینگے۔