کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیلاب اور بارش سے متاثرہ 9,000 خاندانوں کو ہنگامی امداد کی تقسیم کا منصوبہ مکمل کرلیا

جمعرات 23 مئی 2024 01:00

دالبندین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2024ء) کنگ سلمان ریلیف سینٹر نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں سیلاب اور بارش سے متاثرہ 9,000 خاندانوں کو ہنگامی امداد کی تقسیم کا منصوبہ مکمل کرلیا حیات فاونڈیشن بلوچستان کے فوکل پرسن آغا جہانگیر کے مطابق خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے شدید سیلاب کے بعد، کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سینٹر نے فوری طور پر 9,000 شیلٹر اور نان فوڈ آئٹمز کٹس تقسیم کیں تاکہ فوری ضرورتوں کو پورا کیا جاسکے۔

(جاری ہے)

یہ امدادی کٹس، جن میں شیلٹرز، سولر پینلز، کمبل، پلاسٹک کی چٹائیاں، کچن سیٹ، پانی کے کولر، اور اینٹی بیکٹیریل صابن جیسے اہم اشیا شامل تھیں جن سے متاثرہ اضلاع میں 63,000 سے زائد افراد مستفید ہو??ئییہ امدادی سامان خیبر پختونخوا کے پانچ اضلاع (اپر دیر، لوئر چترال، سوات، چارسدہ،ڈی آئی خان) اور بلوچستان کے تین اضلاع (گوادر، چاغی، پشین) میں سیلاب سے متاثرہ افرادمیں نیشنل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی(NDMA) اور حکومت خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے تعاون سے حیات فاؤنڈیشن نے متاثرہ علاقوں میں تقسیم کیں۔