سی پیک کے ذریعے آزاد کشمیر تاریخی تبدیلیوں سے گزر رہا ہے ، انوار الحق

جمعہ 24 مئی 2024 22:37

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 مئی2024ء) وزیر اعظم آزاد کشمیر انوارالحق نے کہا ہے کہ سی پیک کے ذریعے آزاد کشمیر تاریخی تبدیلیوں سے گزر رہا ہے ۔ جمعہ کو اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ سی پیک کے ذریعے آزاد کشمیر تاریخی تبدیلیوں سے گزر رہا ہے ، آزاد کشمیر کو قدرت نے لامحدود صلاحیتوں سے نوازا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نیلم جہلم اور کروٹ جیسے ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سی پیک کے فوائد حاصل کرنے کے لئے ہمیں بہترین مواقع دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ میری تجویز ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کو ہائیڈرو پاور اور سیاحت کے شعبے سے منسلک منصوبوں میں زیادہ سے زیادہ شامل کیا جائے، کوہالہ اور آزاد پتن کے منصوبوں پر تیزی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔