سرائیکی وسیب کا فرزند ہوں‘ قومی اسمبلی میں وسیب کی آوازبنوں گا ‘علی قاسم گیلانی

ہفتہ 25 مئی 2024 22:35

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 مئی2024ء) این اے 148 سے بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی سید علی قاسم نے کہا ہے کہ میں سرائیکی وسیب کا فرزند ہوں اور قومی اسمبلی میں سرائیکی وسیب کی آواز بنوں گا۔

(جاری ہے)

علی قاسم گیلانی سے پیپلز پارٹی وومن ونگ پیپلز ٹریڈرز ونگ اور وسیب تاجر اتحاد کے نمائیندے وفد نے ملاقات کی اور شاندار کامیابی پر مبارکباد اور پھول پیش کئے وفد کی قیادت وویمن ونگ کی سٹی صدر عابدہ بخآری اور جنرل سیکریٹری پیپلز ٹریڈرز ونگ جنوبی پنجاب و صدر وسیب تاجر اتحاد نے کی جبکہ وفد میں ڈاکٹر عبدالغفار گوپانگ،سید لیاقت گیلانی،سید مصور نقوی، سید عدنان گیلانی،سید ذیشان گیلانی، ریاض خان لودھی،ملک مشتاق راں،اللہ یار بلوچ،ملک خالد ورک، ملک کاشف وینس، خضر حیات مغل و دیگر شامل تھے وفد سے بات چیت میں سید قاسم گیلانی نے کہا کہ میری کامیابی میں پاکستان پیپلز پارٹی کے جیالوں کا بہت بڑا تعاون ہے جسے میں فراموش نہیں کر سکتا قاسم گیلانی نے کہا کہ میں سرائیکی وسیب کا فرزند ہوں اور قومی اسمبلی میں سرائیکی وسیب کی آواز بنوں گاانہوں نے کہا کہ میں نوجوانوں اور عوام و کارکنوں کی خدمت کا جو نعرہ لگایا ہے ایسے پایہ تکمیل تک پہنچانے میں اپنا بھر پور کردار ادا کروں گا۔