ضلعی انتظامیہ پشاور کی گلےسٹے پھلوں سے جوس تیارکرنے پر جوس پوائنٹ سیل ،ملک گرفتار

بدھ 29 مئی 2024 15:45

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2024ء) ضلعی انتظامیہ پشاورنےصفائی کی ابتر صورتحال اور گلے سڑے پھلوں سے جوس بنانے پرنگ روڈ پر واقع جوس پوائنٹ کوسیل کرکےمالک کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر پشاورکے دفتر سے جاری بیان کے مطابق مذکورہ کارروائی صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں اور شہریوں کی شکایت پر عمل میں لائی گئی ۔ضلعی انتظامیہ پشاور نے اس ضمن میں شہریوں کو ہدایت کی ہےکہ گرانفروشی و دکانوں میں سرکاری نرخ نامے کی عدم موجودگی پر ضلعی انتظامیہ پشاور کے کنٹرول روم نمبر 0919211338 پر اطلاع دیں۔ آپ کی شکایات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :