تمباکو نوشی دنیا بھر میں ہائی بلڈ پریشر کے بعداموات کی دوسری بڑی وجہ ہے، آصف اقبال
نوجوان نسل میں سگریٹ نوشی ٹرینڈ بنتا جا رہا ہے، وفاقی حکومت کے ترجمان برائے قانونی امور بیرسٹر عقیل ملک
اتوار 2 جون 2024 17:30
(جاری ہے)
اپنے خطاب میں وفاقی حکومت کے ترجمان برائے قانونی امور بیرسٹر عقیل ملک نے کہا کہ نوجوان نسل میں سگریٹ نوشی ٹرینڈ بنتا جا رہا ہے، حکومت کو سول سوسائٹی کی جانب سے زیادہ سے زیادہ ٹیکس لگانے کا کہا جاتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا میں سگریٹ خریدنا بہت مشکل ہے، 58 ڈالر کی سگریٹ کی ایک ڈبی آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سگریٹ پر ٹیکسز کے علاوہ موجود قوانین پر بھی عملدرآمد کرنا ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سگریٹ کی لوکل اور امپورٹڈ انڈسٹری پر ٹیکس لگائیں گے تو یہ نوجوان نسل اس سے دور ہو گی۔سماجی کارکن عبدالمعیز طارق نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سگریٹ نوشی کو نوجوان آج کل فیشن کے طور پر اپنا رہے ہیں جوکہ لمحہ فکریہ ہی. اور حکومت کو سگریٹ کو مہنگا کرنا چاہیے تاکہ یہ نوجان نسل کی پہنچ سے باہر ہوجائے۔حکومت کو چاہیے کہ سگریٹ مہنگے کر دے تاکہ یہ نوجوانوں کی پہنچ سے باہر ہو جائیں۔ پاکستان بین الاقوامی سگریٹ ساز کمپنیوں کے موافق ٹیکس پالیسیوں کی وجہ سے 567 ارب روپے کی آمدنی سے محروم ہو جاتا ہے۔سوشل پالیسی اینڈ ڈویلپمنٹ کے ایم ڈی آصف اقبال نے اپنے خطاب میں کہا کہ عالمی ماہرین صحت کے مطابق تمباکو نوشی دنیا بھر میں ہائی بلڈ پریشر کے بعداموات کی دوسری بڑی وجہ ہے۔حکومت کی جانب سے سگریٹ نوشی پر ٹیکس عائد ہونے کے بعد سے سو میں سے چھبیس افراد اس عادت کو کم کرچکے ہیں۔ایک ذمہ دار قوم ہونے کی حیثیت سے ہم حکومت سے درخواست کرتے ہیں کہ ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم نافذ کرے اور آئندہ مالی سال کے بجٹ میں تمباکو پر37 سے 40 فیصد فیصد ٹیکس عائد کرے۔ اس سے حاصل ہونے والی اضافی آمدنی کو صحت اور تعلیم کے شعبوں میں استعمال کیا جا سکتا ہےمزید قومی خبریں
-
سعودی عرب کے دفاع کے لیے تمام دستیاب وسائل فراہم کریں گے،خواجہ آصف
-
پاک-چین دوستی نے ہر امتحان کا سامنا کیا ہے، ہمارے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، وزیراعظم
-
وزیراعلیٰ بلوچستان کا سینئر صحافی عبدالستار کاکڑ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
-
وزی اعلیٰ بلوچستان سے ورلڈ فوڈ پروگرام پاکستان کی کنٹری ڈائریکٹر انیتا ہرش کی ملاقات
-
درگاہ لعل شہباز قلندر کے منیجر اوقاف عہدے سے ہٹا دیے گئے
-
شرجیل میمن کی کراچی پریس کلب آمد ، صحافیوں کے مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
ایس ایچ او کے فارم ہاؤس اور پٹرول پمپ پر چھاپہ، ایرانی ڈیزل برآمد
-
سندھ میں ریبیز سے 35 اموات، محکمہ صحت کی کارکردگی پر سوالیہ نشان
-
نالے کی صفائی کے دوران دم گھٹنے سے خاکروب جاں بحق
-
پنجاب میں 40 پرائمری سٹروک سینٹرز مکمل فعال، 336مریضوں کی جانیں بچائی گئیں‘ عظمیٰ بخاری
-
سرگودھا کے ٹریفک حادثات میں دو بھائی اور لوڈر رکشہ ڈرائیور جاں بحق
-
ہڈیارہ میں 23 سالہ لڑکی نے زہریلی کھا کر خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.