مالی سال 24-2023 کے تمام بلز 5 جون کو بدین ٹریژری آفس میں جمع کرائے جائیں،اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ

منگل 4 جون 2024 20:40

بدین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 جون2024ء) ڈسٹرکٹ اکانٹ آفیسر عارف حسین میرانی نے اپنے جاری اعلامیہ میں کہا ہے کہ اکاؤنٹنٹ جنرل سندھ کے جاری کردہ سرکلر نمبر AGS/TM/CLOSING AC 2023-24/226 مورخہ 31 مئی 2024 کے مطابق مالی سال 24-2023 کے تمام بلز 5 جون کو بدین ٹریژری آفس میں جمع کرائے جائیں 5 جون کے بعد کوئی بھی کانٹیجینسی بل نہیں لیا جائے گا جبکہ 6 جون سے 10 جون تک آبجیکشن زدہ بل بھی کلیئر کروا دیے جائیں انہوں نے مزید کہا کہ 21 جون کے بعد کوئی چیک جاری نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :