قصبہ للہ ٹاؤن کے نواحی گاؤں کہانہ میں پینے کے پانی کی شدید قلت

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر بدھ 5 جون 2024 14:30

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 جون2024ء) تحصیل پنڈدادن خان کے مشہور قصبہ للہ ٹاؤن کے  نواحی گاؤں کہانہ میں پینے کے پانی کی شدید قلت۔ یہاں باسی پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔

(جاری ہے)

لوگ پانی کی تلاش میں سروں پر٫ موٹر سائیکلوں پر ٫ اور جانوروں پر کین اٹھائے شدید گرمی میں دریا سے اور ادھر ادھر سے پانی حاصل کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ مزکورہ متاثرہ گاوں کے عوام اور ساری تحصیل کے عوام نے وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف صاحبہ سے مطالبہ کیا ھے کہ ساری تحصیل میں گاوں کہانہ اور دیگر ایسی آبادیاں جہاں پانی کی شدید قلت ھے واٹر سپلائ سکیم کے زریعے پانی فراہم کیا جائے۔ عوام نے یہی مطالبہ عوامی نمائندوں سے بھی  کیا ھے۔