
سپریم کورٹ کا انتخابی عذر داری کیس میں قاسم سوری کی طلبی کیلئے اشتہار جاری کرنے، طلبی نوٹس قاسم سوری کے گھر کے باہر چسپاں کرنے کا حکم
جمعہ 7 جون 2024 16:57
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ سابق ڈپٹی سپیکر کی جانب سے نوٹس وصولی سے اجتناب بدقسمتی ہے۔ چیف جسٹس نے قاسم سوری کے وکیل نعیم بخاری سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے موکل میڈیا اور سوشل میڈیا پر بہت متحرک ہیں۔
نعیم بخاری نے جواب دیا کہ میں تو ٹی وی نہیں دیکھتا۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ آپ خود ٹی وی کی شخصیت ہیں اور ٹیلی ویژن نہیں دیکھتے۔ انہوں نے استفسار کیا کہ کیا آپ ایکس یا ٹویٹر سے واقف ہیں؟ نعیم بخاری نے عدالت کو آگاہ کیا کہ میں سوشل میڈیا استعمال نہیں کرتا اور نہ ہی مجھے اس کا استعمال آتا ہے۔ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ آئندہ سماعت جولائی میں رکھیں گے اور عدالتی حکم میں آئندہ تاریخ مقرر کر دیں گے۔ بعد ازاں سپریم کورٹ نے انتخابی عذر داری کیس کی سماعت آئندہ ماہ تک ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 265 میں انتخابات میں دھاندلی کے کیس میں لشکری ریئسانی کی جانب سے دائر سابق ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری کے خلاف انتخابی عذر داری کیس میں عدم پیشی پر قاسم سوری کو دوسری مرتبہ طلبی کا نوٹس جاری کیا تھا اور عدالت نے حکم امتناع پر قاسم سوری کے ڈپٹی سپیکر رہنے اور تحریک عدم اعتماد کے خلاف رولنگ دینے پر قاسم سوری کوطلب کر رکھا تھا۔مزید قومی خبریں
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
حافظ آباد،14 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 6 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف
-
بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، خواجہ آصف
-
آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، محکمہ موسمیات
-
شادی کی تقریب میں دلہے کے دوست کی فائرنگ سی4 بچوں سمیت 6افراد زخمی
-
ْامریکی حکمرانوں کی شہ پر صیہونیوں کا ایران پر حملہ بھیانک سیاسی غلطی ثابت ہوگا‘ سعد رفیق
-
پاکستان میں 2025 کے مون سون سیزن کے دوران بارشوں میں 13 فیصد اضافہ متوقع ہے، مون سون کے نقصانات سے بچنے کے لیے نالوں کی بروقت صفائی ضروری ہے ،ماہرین موسمیات
-
پورا عالم اسلام اسرائیلی جارحیت کیخلاف ایران کے ساتھ کھڑا ہے ، طاہر محمود اشرفی
-
خیبر پختونخوا میں صحت کارڈ سب سے بڑا فراڈ ہے، گزشتہ صوبائی بجٹ کے اہداف میں ایک بھی حاصل نہیں کیا جاسکا، وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر اختیار ولی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.