جہلم شہر سمیت ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں ٹھنڈی اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے

Tariq Majeed Khokhar طارق مجید کھوکھر جمعہ 7 جون 2024 18:01

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 07 جون2024ء) جہلم شہر سمیت ضلع بھر کے مختلف علاقوں میں تیز اور ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا جہلم کے ساتھ ساتھ  سمیت ضلع کے کئی علاقوں میں موسلادھار بارش سے گرمی کا زور ٹوٹنے سے موسم خاصا خوشگوار ہو گیا جس سے کئی دنوں سے گرمی کے ستائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے گہرے بادلوں کی وجہ سے دن میں رات کا سماں پیدا ہو گیا جبکہ تیز ہواؤں کے باعث ائیسکوکے  مختلف فیڈرز کی بجلی بند کر دی بجلی کی بندش سے شہریوں کو معمولات زندگی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :