خاران میں انرجی ڈپارٹمنٹ کے دفتر کے قیام پرعبدالقادر بلوچ کا شکریہ ادا کرتے ہیں ،ذمیندار ایکشن کمیٹی

منگل 11 جون 2024 12:15

خاران (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2024ء) زمیندار ایکشن کمیٹی خاران نے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق گورنر بلوچستان سابق وفاقی وزیر و سابق کور کمانڈر جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ کا شکریہ ادا کیا ہے، کہ ان کے کوششوں کی وجہ سے خاران میں انرجی ڈپارٹمنٹ کے دفتر کا قیام عمل میں لایا گیا۔زمیندار ایکشن کمیٹی خاران نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے تمام اضلاع کی نسبت خاران میں زراعت بڑے پیمانے پر ہورہی ہے. چونکہ بلوچستان میں زمینداری کیلئے بجلی کا نظام نہ ہونے کے برابر ہے اور خاران میں سولر سسٹم پر زمینداری کامیابی سے ہورہی ہے جس کا سہرا بھی جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ کو حاصل ہے کہ انہوں نے اپنے وفاقی وزارت کے دوران تقریبا ڈیڑھ سو زرعی ٹیوب ویل کے بجلی کنکشن کا خاتمہ کرکے انہیں سولر سسٹم میں منتقل کیا تھا جو انتہائی کامیاب تجربہ ثابت ہوا جس سے آج بھی زمیندار کامیابی سے استفادہ حاصل کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

اس بناء پر زمیندار ایکشن کمیٹی خاران نے زمینداروں کے وسیع تر مفاد کی خاطر جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ سے خاران میں انرجی ڈپارٹمنٹ کے دفتر کے قیام کیلئے گزارشات کیئے. جو جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ کی کوششوں سے انرجی ڈپارٹمنٹ کے دفتر کا قیام عمل میں لایا گیا۔جس پر زمیندار ایکشن کمیٹی اور خاران کے زمیندار جنرل ریٹائرڈ عبدالقادر بلوچ کے شکر گزار ہیں۔