
بیرون ملک پناہ لینے والوں کو پاسپورٹ جاری نہ کرنے کا فیصلہ
ایسے پاکستانیوں کے پاسپورٹ منسوخ کردیئے جائیں گے اور دوبارہ ان کی تجدید بھی نہیں ہوگی
ساجد علی
منگل 11 جون 2024
13:01

(جاری ہے)
چند روز قبل وزیر داخلہ محسن نقوی نے لندن میں پاسپورٹ اور نادرا سنٹرز کا دورہ کیا، اس دوران انہوں نے دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں کو پاسپورٹ کے اجراء میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے انہیں ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنے کا حکم دیا، نارمل پاسپورٹ 30 روز میں جاری ہوگا، اس موقع پر محسن نقوی نے کہا کہ اس پالیسی کا اطلاق دنیا بھر میں موجود تمام پاکستانی مشنز پر ہوگا، اس وقت اوورسیز پاکستانیوں کو نارمل پاسپورٹ 4 ماہ اور ارجنٹ پاسپورٹ ڈیڑھ ماہ میں مل رہا ہے، آئندہ پاسپورٹ میں تاخیر کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، مقرر کردہ مدت کے اندر پاسپورٹ جاری نہ ہوا تو متعلقہ افسران کے خلاف ایکشن لوں گا۔
بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ نے پاسپورٹ کی مقررہ مدت میں فراہمی یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ سیل بھی قائم کر دیا ہے، وفاقی وزیر داخلہ کی پی ایس او اے ایس پی شہر بانو مانیٹرنگ سیل کو ہیڈ کریں گی، وفاقی وزیر داخلہ کے لندن میں پاسپورٹ اور نادرا سنٹرز کے دورے کے دوران سنٹرز میں موجود اوورسیز پاکستانیوں نے نادرا کی کارکردگی کو سراہا اور کسی نے بھی نادرا کے حوالے سے شکایت نہیں کی جس پر محسن نقوی نے نادرا سٹاف کو شاباش دی، محسن نقوی نے پاسپورٹ اور نادرا کے عملے کی کمی کا نوٹس لیا اور عملے کی کمی پوری کرنے کیلئے مؤثر سٹاف مینجمنٹ کا حکم دیا، انہوں نے پاسپورٹ اور نادرا سنٹرز کے عملے سے ملاقات کی اور اوورسیز پاکستانیوں کو پاسپورٹ متعین مدت میں جاری کرنے کی ہدایت کی، دورے میں محسن نقوی سنٹرز میں موجود اوورسیز پاکستانیوں سے بھی ملے اور ان سے مسائل کے بارے میں پوچھا، برطانیہ میں پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل بھی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کے ہمراہ تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ کی بحالی میں خواتین اور لڑکیوں کا کردار مرکزی ہونا چاہیے، یو این ویمن
-
یمن: یو این عملے کے خلاف حوثیوں کے الزامات مسترد
-
غزہ تعمیرنو: یو این نے جنگ میں تباہ حال عمارتوں کا ملبہ ہٹانا شروع کر دیا
-
افغانستان سمیت جو بھی حملہ کرے گا اس کو جواب ملے گا
-
سیکیورٹی فورسز نے بھارت کے حمایت یافتہ 34 خوارجی دہشتگرد جہنم واصل کردیئے
-
سعودی ایئرلائن کا پاکستان کے لئے پروازوں کے آغاز کا فیصلہ
-
پنجاب حکومت نے گندم کی سپلائی بند کردی جس سے خیبرپختونخواہ میں آٹا 300 روپے تک مہنگا ہوگیا
-
وفاقی حکومت اگر کراچی میں ترقیاتی کام کرانا چاہتی ہے تو ہمیں خوشی ہوگی
-
چھاتی کے سرطان کے مکمل خاتمہ کیلئے تعاون،ہم آہنگی اور جامع حکمت عملی وقت کی اہم ضرورت ہے ،وزیر اعظم شہباز شریف
-
محکمہ تعلیم سکولز پنجاب نے موسم سرما کیلئے نیا ٹائم ٹیبل منظوری کیلئے وزیراعلیٰ کو بھیج دیا
-
عسکریت پسند ’گل بہادر گروپ‘ جو کبھی ’گڈ طالبان‘ شمار کیا جاتا تھا
-
وزیراعلیٰ سندھ کا سانحہ کارساز کے شہدا کو خراج عقیدت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.