لاڑکانہ،بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی بجلی کٹ گئی

منگل 11 جون 2024 13:28

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2024ء) لاڑکانہ میں سیپکو نے شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کی بجلی کاٹ دی۔سیپکو ذرائع نے اس حوالے سے کہا کہ یونیورسٹی اور ذیلی اداروں پر 7 کروڑ 46 لاکھ روپے سے زائد کے بقایا جات ہیں۔

(جاری ہے)

بجلی منقطع ہونے کے باعث یونیورسٹی اور ملحقہ کالجز اور ہسپتال میں معمولاتِ زندگی متاثر ہوئے ہیں۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق بجلی کٹنے کے بعد ہسپتال اور ہاسٹلز میں پانی کا بحران بھی پیدا ہو گیا ہے۔یونیورسٹی انتظامیہ نے بتایا کہ بقایا جات کی ادائیگی کے لیے صوبائی حکومت سے رابطہ کیا ہے۔