وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی کے موقع پر 3 چھٹیاں دینے کا اعلان کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا

نوٹیفکیشن کے مطابق عید الاضحٰی کے موقع پر 17 سے 19 جون تک چھٹیاں ہوں گی، ہفتہ اور اتوار کو پہلے ہی سرکاری تعطیل ہوتی ہے.رپورٹ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم منگل 11 جون 2024 16:12

وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی کے موقع پر 3 چھٹیاں دینے کا اعلان کرتے ہوئے ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔11 جون۔2024 ) وفاقی حکومت نے عیدالاضحٰی کے موقع پر 3 چھٹیاں دینے کا اعلان کرتے ہوئے وزیر اعظم کی ہدایت پر کابینہ ڈویژن نے عید کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے. نوٹیفکیشن کے مطابق عید الاضحٰی کے موقع پر 17 سے 19 جون تک چھٹیاں ہوں گی، ہفتہ (15 جون) اور اتوار (16 جون) کو پہلے ہی سرکاری تعطیل ہوتی ہے.

(جاری ہے)

واضح رہے کہ 7 جون کو پاکستان کے بیشتر علاقوں میں ذی الحج کا چاند نظر آ گیا تھا، عیدالاضحیٰ 17 جون 2024 بروز پیر کو ہو گی مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین عبدالخبیر آزاد نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھاکہ پاکستان کے مختلف علاقوں میں ماہ ذوالحجہ کا چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں جن میں پشاور، اٹک، کوہاٹ، میانوالی، کرک، حویلیاں، شجاع آباد، ٹیکسلا، مری، نارووال، لاہور اور دیگر مقامات شامل ہیں جہاں چاند نظر آ گیا ہے.

انہوں نے کہا کہ اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ انشااللہ یکم ذوالحجہ 1445 ہجری 8 جون 2024 بروز ہفتے کو ہو گی اور عیدالاضحیٰ 17 جون 2024 بروز پیر کو ہو گی.