ہتک عزت قانون کیخلاف ایک اور درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر

منگل 11 جون 2024 18:07

ہتک عزت قانون کیخلاف ایک اور درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جون2024ء) ہتک عزت قانون کے خلاف ایک اور درخواست لاہور ہائیکورٹ میں دائر کر دی گئی۔درخواست صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری اور صحافی طارق محمود کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں پنجاب حکومت اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ حکومت نے آئین کے برعکس ہتک عزت کا قانون منظور کیا، عدالت ہتک عزت قانون کو کالعدم قرار دے۔