ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ محمدطارق قریشی نے کامونکی مویشی منڈی کادورہ کیا

منگل 11 جون 2024 18:15

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2024ء) ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ محمدطارق قریشی نے کامونکی مویشی منڈی کادورہ کیا۔دورہ کے موقع پرسی ای اوہیلتھ اورچیف آفیسرایم سی کامونکی بھی ہمراہ تھے۔ حکومت پنجاب کے احکامات پرضلعی انتظامیہ گوجرانوالہ نے گوجرانوالہ اوروزیرآباد میں قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت کیلئے15مویشی منڈیاں قائم کی ہیں جہاں تمام ضروری سہولیات مہیا کی گئی ہیں جن میں جانوروں اورانسانوں کیلئے پینے کاپانی، ابتدائی طبی امداد کیلئے ہیلتھ اور لائیو سٹاک کیمپس، پولیس سکیورٹی، رات کے اوقات میں روشنی کا مناسب انتظام، لوڈشیڈنگ کی صورت میں جنریٹر، صفائی ستھرائی، نکاسی آب کے انتظامات بھی کئے گئے ہیں بیوپاریوں اور خریداروں سے کسی بھی قسم فیس وصول نہیں کی جائیگی اور اس سلسلہ میں تمام میونسپل کمیٹیز، کارپوریشن کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نے بیوپاریوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے جانوروں کو مخصوص مویشی منڈیوں میں منتقل کریں تاکہ کسی بھی قسم کے مالی نقصان اور حکومتی کارروائی سے بچ سکیں ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کی ہدایات پر اسسٹنٹ کمشنرز نے جی ٹی روڈ اور بائپاسز کے اطراف لگائی گئی غیرقانونی مویشی منڈیوں کو ختم 'جانور قریبی مویشی منڈیوں میں منتقل کئے اور بیوپاریوں کو سختی سے تاکید کی وہ دوبارہ ان جگہوں پر جانوروں کی خرید و فروخت سے باز رہیں ورنہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔\378