پاکستان میں شرح خواندگی 62.8 فیصد تک پہنچ گئی ، اقتصادی سروے

منگل 11 جون 2024 21:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2024ء) پاکستان میں شرح خواندگی 62.8 فیصد تک پہنچ گئی جن میں مردوں کی شرح خواندگی 73.4 فیصد جبکہ خواتین کی 51.9 فیصد ہے۔ منگل کو قومی اقتصادی سروے 24۔

(جاری ہے)

2023 کے مطابق ملک میں 10 سال اور اس سے زائد عمر کے افراد میں شرح خواندگی 62.8فیصد ہو گئی جس میں دیہی علاقوں میں 54 فیصد جبکہ شہری علاقوں میں 77.3 فیصد ہے۔ پنجاب میں شرح خواندگی 66.3 فیصد، سندھ میں 61.8 فیصد، خیبرپختونخوا میں 55.1 فیصد اور بلوچستان میں 54.5 فیصد ہے۔