اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے الزام میں گرفتار ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

5 ملزمان میں سے 2 نے اعتراف جرم کرلیا، ملزمان کو گزشتہ روز گرفتار کیا گیا تھا

Sajid Ali ساجد علی اتوار 16 جون 2024 15:38

اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے الزام میں گرفتار ملزمان کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ ..
سانگھڑ ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 16 جون 2024ء ) صوبہ سندھ مین سانگھڑ کے علاقے منڈھ جمڑاؤ میں اونٹ کی ٹانگ کاٹنے والے ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ اعجاز شیخ نے بتیا اہے کہ سیشن کورٹ نے گرفتار 5 ملزمان کا 4 روز کا جسمانی ریمانڈ دیا ہے، پانچوں ملزمان کو گزشتہ روز اونٹ کی ٹانگ کاٹنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا، جن میں سے 2 ملزمان نے اعترافِ جرم بھی کرلیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ صوبہ سندھ کے شہر سانگھڑ میں وڈیرے کے ظلم کا شکار ہونے والے اونٹ کو مصنوعی ٹانگ لگانے کیلئے کراچی منتقل کردیا گیا، سانگھڑ میں وڈیرے کی جانب سے ٹانگ کاٹنے کے ظلم کا شکار اونٹ کو کراچی میں مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی، اینیمل ویلفیئر کمیٹی نے زخمی اونٹ کواپنی نگرانی میں کراچی پہنچایا جہاں اونٹ کومصنوعی ٹانگ کے لیے ہسپتال منتقل کیا جائے گا، اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر سانگھڑ نے بتایا ہے کہ وڈیرے کی جانب سے ٹانگ کاٹنے کے ظلم کا شکار اونٹ کو مصنوعی ٹانگ لگائی جائے گی، اس مقصد کے لیے اونٹ کو گزشتہ روز کراچی منتقل کر دیا گیا اور پولیس نے اونٹ کی ٹانگ کاٹنے پر 5 افراد کو گرفتار بھی کرلیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا جارہا ہے کہ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے سانگھڑ میں غریب کی اونٹنی کی ٹانگ کاٹنے کا نوٹس لیا گیا تھا، صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے پانچ افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزمان اور اونٹنی کے مالک کے درمیان معاملات طے ہونے کے باوجود انسانی طور پر یہ عمل ناقابل قبول ہے اس لیے ریاست کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا جب کہ گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے سانگھڑ میں بااثر وڈیرے کے مبینہ ظلم کے شکار شخص کو دو اونٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔