Live Updates

روایتی بجٹ ملکی بقا اور سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے،فاروق ستار

حکومت کے پاس یہ بہانہ ہے کہ مالیاتی جگہ کم ہے اور قرضوں میں عوام دبی ہوئی ہے لیکن آپ چاہیں تو راستہ نکال سکتے ہیں،رہنماءمتحدہ قومی موومنٹ کا قومی اسمبلی میں اظہار خیال

Faisal Alvi فیصل علوی جمعہ 21 جون 2024 13:14

روایتی بجٹ ملکی بقا اور سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے،فاروق ستار
اسلام آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔21جون 2024 ) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ روایتی بجٹ ملکی بقا اور سلامتی کیلئے سنگین خطرہ ہے، 77 سالوں سے جو پاکستان میں سٹیٹس کو قائم ہے یہ بجٹ اسی کا تسلسل ہے، اس کی کوک سے سٹیٹس کو جنم لیتا ہے اور سٹیٹس کو کی کوکھ سے یہ بجٹ جنم لیتا ہے، حکومت کے پاس یہ بہانہ ہے کہ مالیاتی جگہ کم ہے اور قرضوں میں عوام دبی ہوئی ہے لیکن آپ چاہیں تو راستہ نکال سکتے ہیں۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے فاروق ستار کا کہنا تھا کہ میں ایسی جماعت سے تعلق رکھتا ہوں جو حکومت کی حلیف جماعت ہے لیکن ہمارے درمیان سمجھوتا یہ ہے کہ ہم ایک دوسرے کو سچ کہنے سے نہیں روکتے، میرا تبصرہ اس بجٹ پر یہ ہے کہ یہ ایک روایتی بجٹ ہے۔

(جاری ہے)

70 سالوں سے ہمارا حال ایک ہی جیسا ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کے دور کہ جو 4 بجٹ تھے وہ بھی اسی سٹیٹس کو کے آئنہ دار تھے جیسا کہ یہ ہے۔

77 سالوں تک ہم نے یہ کھلواڑ کرلیا کہ عوام کو ایک جگہ رکھ کے اپنی مرضی کے بجٹ بنائیں لیکن اگر اب ہوش کے ناخن نا لیے گئے اور عوام دوست بجٹ نہیں بنایا گیا تو ملکی سلامتی اور بقا کیلئے سب سے بڑا خطرہ روایتی بجٹ ہے، ہم جاگیرداروں کو چھوٹ دیتے رہے ہیں۔ صرف تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کی بھرمار لگائی جاتی ہے۔ پوری دنیا ٹیکس فری رجیم پر جا رہی ہے، پوری دنیا میں غریب آدمی پر ٹیکس کو کم کر رہی ہے مگر یہاں بجلی اور گیس کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے۔

رہنما ایم کیو ایم کا مزید کہنا تھا کہ بجلی اور گیس نہیں آتی مگر اس کے بلز آتے ہیں، پانی کا بحران الگ ہے۔ یہ بنیادی مسائل ہیں، جو مہنگائی کی شرح ہے وہ 20 سے 40 فیصد ہے۔ بیروزگاری کی شرح بھی 15 فیصد ہے، یہاں ملز بند ہو رہی ہیں۔سرمایہ باہر جا رہا ہے۔ پانی کا بحران الگ ہے، یہ بنیادی مسائل ہیں، جو مہنگائی کی شرح ہے وہ 20 سے 40 فیصد ہے، بے روزگاری کی شرح بھی 15 فیصد ہے، یہاں ملز بند ہورہی ہیں۔ہمارے نوجوان باہر جاکر بلیو کالر جاب کر کے پیسے کما رہے ہیں، ہمیں اس بجٹ میں تیل، گیس، بجلی اور پانی کے بلوں میں کمی کرنی ہوگی، اس وقت معیشت جمود ہے، قیمتیں بڑھ رہی ہیں اور گروتھ نہیں ہے، اصل خودمختاری معاشی خودمختاری ہے۔
Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات