عبدالظاہر کاسی جیسی شخصیت مدتوں بعد پیدا ہوتی ہیں، رحلت سے صوبہ شریف النفس باکردار رہنما سے محروم ہوگیا، سینیٹرایمل ولی خان

ہفتہ 22 جون 2024 22:10

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 جون2024ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدرسینیٹر ایمل ولی خان پشتون خوا نیشنل عوامی پارٹی کے مرکزی چیئرمین خوشحال خان کاکڑ ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی چیئرمین عبدالخالق ہزارہ نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر کبیر محمد شہی بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر ساجد ترین ایڈوکیٹ نے اے این پی کے مرکزی رہنما نواب ارباب عبدالظاہر کاسی کو انہیں ان کی قومی وطنی سیاسی جمہوری خدمات پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ نواب ارباب عبدالظاہر کاسی جیسی شخصیت مدتوں بعد پیدا ہوتی ہے ان کی رحلت سے صوبہ ایک شریف النفس باکردار غریب پرور رہنما سے محروم ہوگئی مقررین نے کہا کہ ایک خوشحال خانوادے کے چشم چراغ ہونے کے باوجود جس پر خار راستے کاانہوں نے انتخاب کیا اس میں قدم قدم پر ان کوان گنت مصائب ومشکلات سے واسطہ پڑا جیل کی سلاخیں تھیں جائیدادوں کی ضبطگی قید و بند کی صعوبتیں ٹارچر سیلوں میں اذیتیں جلاوطنی اغوا اس راہ میں اس کے سنگ تھیں اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے تمام تر آسائشوں کو خیر باد کہافخرافغان باچاخان کی سرکردگی میں پشتون قومی تحریک میں سرگرم ہونے لگیں نہ صرف پشتون قومی تحریک بلوچ قومی تحریک بلکہ ملک کی سطح پر تمام جمہوری تحریکوں کیساتھ ہم کاری کرتے رہے اور ارباب ہاؤس کو ان اکابرین کے مسکن کے طور پر پیش کیا جس میں بلا رنگ ونسل زبان عقیدے تمام اکابرین ارباب ہاؤس میں سیاسی بیٹھک کیا کرتے تھے باچاخان سے لیکر خان عبدالولی خان نواب خیربخش مری سردار عطائ اللہ خان مینگل میر غوث بخش بزنجو تک کیساتھ مظلوم محکوم اقوام پشتون بلوچ ہزارہ کے غضب شدہ حقوق کے حصول کیلئے برسرپیکار رہے اس پر خار راستے میں آخری حربے کے طور پر انہیں اغوا جیسی انسانیت سوز اقدام کا بھی سامنا کرنا پڑا کئی مہینے عقوبت خانوں میں مقید رہے لیکن وہ اس ناقابل بیان حالات میں بھی اپنے فکر و سوچ پر قائم ودائم رہے ان کی رحلت سے یقیناً صوبہ ایک مخلص شفیق رہنما سے محروم ہوگئی اور جو خلا پیدا ہوا وہ مدتوں پر نہیں کیا جاسکتا ان کی وفات صرف ایک خاندان قبیلہ قوم کا نہیں بلکہ صوبہ بھر باالخصوص کوئٹہ کے تمام باسیوں کا ناقابل تلافی نقصان ہے مقررین نے امید ظاہرکی کہ ارباب نواب عبدالظاہر کاسی نے جن مقاصد کے حصول کیلئے جہد شروع کی تھیں ان کے سیاسی رفیق اور ان کے لواحقین ان ارمانوں کی تکمیل کیلئے ہمہ وقت تیار اور مستعد رہیں گے اس سے پہلے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سنیٹر ایمل ولی خان پارٹی وفد کے ہمراہ نواب ارباب عبدالظاہر کاسی کے آخری آرام گاہ شہدا کاسی قبرستان گئے جہاں انہوں نے ان کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائیں اور ان کی مغفرت کیلئے دعا کی علاؤہ ازیں نواب ارباب عبدالظاہر کاسی کے وفات پر تعزیت کا سلسلہ جاری رہادن بھر تمام مکاتب سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے ارباب ہاؤس ارباب کرم خان روڈ آکر نوابزادہ ارباب عمر فاروق کاسی اور ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور فاتحہ خوانی کی نواب ارباب عبدالظاہر کاسی کی رسم سوئم اتوار 23 جون کو ارباب ہاؤس ارباب کرم خان پر ادا کی جائیگی فاتحہ خوانی ارباب ہاؤس ارباب کرم خان روڈ میں جاری ہے ۔