ڈکیت گینگ کے چار ارکان گرفتار

پیر 24 جون 2024 23:46

گوجرانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جون2024ء) تھانہ سٹی کامونکی پولیس نے عابد عرف عابو ڈکیت گینگ کے چار ارکان کو گرفتار کر لیا۔

(جاری ہے)

دوران تفتیش ملزمان کے قبضہ سے تین لاکھ پینتالیس ہزار روپے نقدی،ناجائز اسلحہ اور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔گرفتار کیے گئے ملزمان میں عابد،وقار شیخ،اسد خاں اور شعبان شامل ہیں۔ ابتدائی تفتیش میں گینگزکے ملزمان نے انکشاف کیا کہ انہوں نے علاقہ تھانہ سٹی کامونکی کی حدود میں ڈکیتی کی متعدد وارداتیں کی ہیں۔ ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :