روہت شرما ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں 200 چھکے مارنے والے پہلے بلے باز بن گئے

روہت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 چھکے مارے اور مجموعی چھکوں کی تعداد 207 تک پہنچا دی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 24 جون 2024 21:41

روہت شرما ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میں 200 چھکے مارنے والے پہلے بلے باز بن ..
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 جون 2024ء ) بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز میں 200 چھکے مارنے کا منفرد اعزاز حاصل کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق سینیٹ لوشیا میں کھیلے جا رہے میچ میں آسڑیلیا کیخلاف جارحانہ بیٹنگ کرتے ہوئے روہت شرما نے آسٹریلوی بولر سٹارک کو ایک اوور میں 29 رنز جڑ دیئے جس میں 4 چھکے اور ایک چوکا شامل تھا، اس کے ساتھ ہی روہت شرما ٹی 20انٹرنیشنل میچز میں 200 چھکے مارنے والے پہلے بیٹر بھی گئے۔

روہت نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے آٹھ چھکے مارے اور مجموعی چھکوں کی تعداد 207 تک پہنچا دی۔ اس کامیابی نے انہیں نہ صرف T20I میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بنایا بلکہ وہ ڈیوڈ وارنر اور جوس بٹلر کو پیچھے چھوڑ کر T20 ورلڈ کپ کی تاریخ میں دوسرے سب سے زیادہ چھکے لگانے والے کھلاڑی بن گئے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل روہت شرما نے پاکستان کے بابر اعظم کو پیچھے چھوڑ کر ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پلیئر بننے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا۔

انہوں نے یہ کارنامہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر8 مرحلے میں آسٹریلیا کے خلاف حاصل کیا۔ پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنلز کی 116 اننگز میں 4145 رنز بنائے تھے جبکہ روہت شرما نے آج کیریئر کی 149 ویں اننگز میں 73 واں رن لے کر بابر اعظم کو پیچھے چھوڑا۔ ویرات کوہلی نے 115 اننگز میں 4103 رنز بناکر اس فہرست میں تیسرے، پال سٹرلنگ 144 اننگز میں 3601 رنز سکور کرکے چوتھے جب کہ مارٹن گپٹل 118 اننگز میں 3531 رنز بنا کر پانچویں نمبر پر ہیں۔