آپریشن رد الفساد اس وقت ختم ہو گیا تھا جب فاٹا کو کے میں شامل کیا تھا جو فیصلے اس وقت ہوئے اس پر عمل نہیں ہوا تھا،خاقان عباسی

منگل 25 جون 2024 21:25

] اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جون2024ء) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آپریشن رد الفساد اس وقت ختم ہو گیا تھا جب فاٹا کو کے میں شامل کیا تھا جو فیصلے اس وقت ہوئے اس پر عمل نہیں ہوا تھا ۔انہوں نے کہااس علاقے کو اس سطح پر لانا تھا جہاں کے پی کے باقی اضلاع ہیں ،انہوں نے کہاوہاں ان کو ایک انتظامی ڈھانچہ،لینڈریکارڈ،جوڈیشری ،اسکول سب کچھ دینا تھا ۔

ان سب چیزوں کے لئے 1سو ارب ،ہر سال 10سال خرچ ہونا تھے وہ نہیں ہوا ۔وہاں بہت مشکلات پیدا ہوئیں ،بہت سے لوگ گرفتار بھی ہوئے تھے ۔ ۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت چلی گئی تھی، لیکن ہم نے اس کا ڈھانچہ تیار کر دیا تھا کہ کیا ہونا ہے کیسے ہونا ہے ۔سرتاج عزیز کی رپورٹ میں سب کچھ شامل تھا کہ کیا کرنا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاپی ٹی آئی کی حکومت آئی تو انہوں نے کوئی کوشش نہیں کی کہ وہاں سب کچھ دیا جائے ۔

انہوں نے کہا وہ لوگ آج بھی محرومی کا شکار ہیں ۔وعدے کئے گئے لیکن عمل درآمد نہیں ہوا ۔اس محرومی نے آج اسی خرابی کو جنم دیا ہے جس کا مقابلہ کرنے جا رہے ہیں ۔ جو اپوزیشن آج قومی اسمبلی میں ہے ان کی کے پی میں حکومت بھی ہے ۔انہوں نے کہا کہ یہ اپوزیشن کی زمہ داری ہے کہ وہ علاقہ اسی سطح پر آئے وہاں ڈویلپمنٹ ہوں ۔انہوں نے کہایہ سیاسی ایشو نہیں پاکستان کے علاقے کا ایشو ہے ۔آپ کو سابقہ فاٹا کو اب بہتر کرنا ہے، اس پر کسی کو اعتراض نہیں ہے ۔انہوں نے کہا اس علاقے میں پہنچنے کے لئے ہزاروں جانوں کی قربانیاں دینا پڑی تھیں ۔