ذ*نوشہروفیروز ، کار کو آگ لگ گئی،نوجوان ڈاکٹربیوی اور بچے سمیت جاںبحق

جمعرات 27 جون 2024 06:25

نوشہروفیروز (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 27 جون2024ء) مہران ہائی وے پر کار کو آگ لگ گئی،نوجوان ڈاکٹر بیوی اور معصوم بچے سمیت جاںبحق۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مہران ہائی وے پر کرونڈی اسٹاپ کے قریب سوزوکی کلٹس کار نمبر 811 AXW میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس قریب موجود لوگوں نے آگ بجھانے کی کوشش مگر آگ شدید ہونے کے باعث کار میں موجود میاں بیوی اور معصوم بچہ شدید زخمی ہوگئے جن کو تشویشناک حالت میں گاڑی سے نکالا گیا تینوں فرد موقع پر ہی جاںبحق ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق حادثے میں جاںبحق ہونے والوں کا تعلق تعلقہ نارو کے گاوں تحل سے بتایا جاتا ہے مرحوم ڈاکٹر حبیب اللہ سہتو اپنی بیوی ذاکرہ بی بی اور معصوم بچے اکرام اللہ کو اپنے سسرال والوں سے ملواکر واپس نارو جارہے تھے کہ مہران ہائی وے پر کرونڈی کے قریب حادثہ میں جاںبحق ہوگئے ہلاک شدگان کی نعشوں کو ہسپتال پہنچایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ضروری کاروائی کے ورثہ کے حوالے کردیا۔