میرپورخاص کھائی کی رہائشی مسمات دلشانہ اور ممتاز خاصخیلی نے پسند کی شادی کرلی تحفظ کی اپیل

UbaidUllah Kori عبید اللہ کوری جمعرات 27 جون 2024 17:33

میرپورخاص(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔27جون 2024 ) میرپورخاص کھائی  کی رہائشی مسمات دلشانہ اور ممتاز خاصخیلی  نے پسند کی شادی کرلی .مسمات دلشانہ نے عوامی پریس کلب کے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ  ہم ایک دوسرے کو پسند کرتے ہیں اور  اس  نے اپنی مرضی اور رضا خوشی  سے ممتاز سے شادی کر لی ہے اور اسے کسی نے اغوا نہیں کیا ہے  مسمات دلشانہ نے مزید کہا کہ  میری جان کو  خطرہ  ہے اور اس کا پسند کی  شادی کرنا ایک جرم بن گیا ہے ممتاز میرا کزن ہے ہم شادی کرنا چاہتے تھے لیکن رشتہ دار نہیں مانے اور اب انہوں نے  عدالت کا سہارا لیا ہے  ان کا کہنا تھا کہ کھائی  پولیس ہمیں حراساں  کر رہی ہے  انہوں نے آئی جی سندھ۔

(جاری ہے)

ڈی آئی جی  نواب شاہ اور ایس ایس پی سانگھڑ سے اپنے  تحفظ کی اپیل کی ہے۔