پتوکی ،ظالم شوہر نے ساتھیوں سے ملکربیوی کے ہاتھ پائوں باندھ کر سڑک پر پھینک دیا ،مقدمہ درج

جمعہ 28 جون 2024 19:55

پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 جون2024ء) ظالم شوہر نے اپنی ساتھیوں سے ملکراپنی بیوی کے ہاتھ پائوں باندھ کر سڑک پر پھینک دیا ،مقدمہ درج کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

تھانہ صدر پتوکی کے علاقہ چک نمبر37کے رہائشی نور محمد نے تھانہ صدر پتوکی پولیس کو بتایا کہ ملزم اللہ وسایا سے میری ہمشیرہ کی شادی 20سال قبل ہوئی ملزم میری ہمشیرہ کا شوہر اللہ وسایا آئے روز تشدد کرتا تھا اور گھریلو حالات کافی حد تک خراب ہوگئے ملزم شوہر نے گزشتہ روز اپنی بیوی اور میری ہمشیرہ کو رسیوں سے باندھ کر چک نمبر37کے قریب بائی پاس پر پھینک دیا اطلاع ملنے پولیس و دیگر ادارے موقع پر پہنچے اور خاتون رضیہ بی بی کو ریسکیو 1122کی ٹیم نے ٹی ایچ کیو ہسپتال پتوکی منتقل کیا حالت خطرہ سے باہر ہے پولیس نے خاتون رضیہ بی بی کے بھائی نور محمد کی تحریری درخواست پر نامزد ملزمان اللہ وسایا ،مقصود احمد اور ایک کس نامعلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

متعلقہ عنوان :