ضلع بھر میں 4 مون سون ریلیف کیمپ قائم کردئیے گئے ہیں،ترجمان ضلعی انتظامیہ

ہفتہ 29 جون 2024 18:43

چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 جون2024ء) ڈپٹی کمشنر ساہیوال صائمہ علی کی ہدایت پر ضلع بھر میں 4مون سون ریلیف کیمپ قائم کردئیے گئے ہیں،ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے مون سون کی بارشوں میں پانی کے بہا ؤکو یقینی بنانے کے لئے تمام سیوریج لائنوں کی صفائی یقینی بنانے کی ہدایت بھی کی ہے، ڈپٹی کمشنر نے کہا بارشوں کے دوران تمام مشینری و عملہ ہمہ وقت تیار رہے اور بارشوں کے دوران شہر کے نشیبی علاقوں سے پانی کی فوری نکاسی پر فوکس کیا جائے تاکہ علاقہ مکینوں کو کم سے کم پریشانی کا سامنا کرنا پڑے۔\378

متعلقہ عنوان :