نارنگ منڈی،شہ زورکی ٹکر سے باپ بیٹا ،دادا جاںبحق

اتوار 30 جون 2024 22:30

نارنگ منڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جون2024ء) کالا خطائی روڈ پر شہ زور کی ٹکر سے باپ بیٹا اور دادا جاں بحق ہو گئیریسکیو ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ کالا خطائی روڈ پر گجر چوک کے قریب پیش آیا جہاں تیز رفتار شہ زور نے موٹرسائیکل سواروں کو بری طرح کچل ڈالا، حادثے میں 9 سالہ بچے سمیت 3 افراد موقع پر دم توڑ گئے۔

(جاری ہے)

جاں بحق ہونے والے باپ بیٹا اور دادا تھے ۔ پولیس کی ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کر دی گئیں۔

متعلقہ عنوان :